مہر خبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 128 رکن ممالک نے بھاری اکثریت سے بیت المقدس کے بارے میں پیش کی گئی قرارداد کو منظور کرلیا اور بیت المقدس کے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلہ کومسترد کرتے ہوئے امریکی دھمکی کو بھی نظر انداز کردیا۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا امریکی فیصلہ مسترد کردیا ،۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی فیصلے کے خلاف یمن اور ترکی کی مشترکہ قرارداد پر ووٹنگ ہو ئی جس میں128 ممالک نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ امریکہ اور اسرائیل سمیت 9 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی اور 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس طرح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت قراردینے کے امریکی صدر کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔
جنرل اسمبلی میں بیت المقدس کے متعلق امریکی فیصلہ مسترد / امریکی دھمکی نظر انداز
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 128 رکن ممالک نے بیت المقدس کے بارے میں پیش کی گئی قرارداد کو منظور کرلیا اور بیت المقدس کے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلہ کومسترد کرتے ہوئے امریکی صدر کی دھمکی کو بھی نظر انداز کردیا۔
News ID 1877512
آپ کا تبصرہ